|
|
برتنوں کے احکام
|
 |
مسئلہ٦١:اگر کُتّے، سور، یا مردار کے چمڑے سے برتن بنایا جاۓ تو
اس میں کھانا پینا حرام ہے۔ اور اس سے وضوء اور غسل وغیرہ بھی نہیں کیاجاسکتا ۔
مسئلہ٦٢:سونے چاندی کے برتنوں میں کھانا پینا حرام ہے۔
مسئلہ٦٣:ایسے برتنوں کا استعمال کہ جس پر سونے یاچاندی کا پانی
چڑھا ہو جائز ہے۔
مسئلہ٦٤:حُقّے کی چلم کا ڈھکن، تلوار اور چھری کا غلاف اور قرآن
کا جزدان اگر سونے چاندی کا ہو تو کوئ اشکال نہیں ہے۔
مسئلہ٦٥:مجبوری کی حالت میں سونے اور چاندی کے برتنوں کا
استعمال محل اشکال نہیں ہے۔مگر وضوء اور غسل کرنا مجبوری کی حالت میں بھی جائز نہیں
ہے۔
مسئلہ٦٦:اس برتن کے استعمال میں کوئ حرج نہیں ہے جس کے متعلق یہ
علم نہ ہو کہ یہ کس چیز سے بنا ہے۔
|