١.بالغ ہو۔٢.عاقل ہو۔٣.آزاد ہو۔٤.حج پر جانے کے لۓ ایسا کام کرنے کے لۓ مجبور نہ ہو کہ کسی حرام کام کو انجام دے یا کسی ایسے واجب عمل کو جو حج سے زیادہ اہم ہو ترک کرے مثلاً مجبور ہو کہ غصبی راستے سے جاۓ اورکوئ دوسرا راستہ بھی نہ ہو تو اسکو حج کے لۓ نہ جانا چاہیۓ۔٥.حج کرنے والا استطاعت رکھتا ہو(تفصیل کے لۓ توضیح المسائل میں مرا جعہ فرمائیں)۔ مسئلہ٤٢٣:اگر کوئ شخص مستطیع ہو جاۓ اوروہ مکہ معظمہ نہ جاۓ اور اس کے بعد فقیر ہو جاۓ تو بعد میں زحمت و مشقت کے با وجود حج کرنا واجب ہے اگر وہ کسی اعتبار سے حج پر نہیں جاسکتا ہو چنانچہ اگر کوئ اس کو حج کے لۓ اجیر کرے تو اس کو مکہ جانا چاہیۓ اور اس شخص کے حج کو بجا لاۓ جس کے لۓ وہ اجیر ہوا ہے اور اجرت کو نقد لے اور جس نے اس کو اجیر کیا ہے اگر وہ اس پر راضی ہوکہ اسکا حج بعد والے سال میں بجا لاۓ گا تو اس کو پہلے سال اپنے لۓ اور بعد والے سال میں اس شخص کے لۓ کہ جس کے لۓ اجیر ہو ا ہے حج کرے۔ مسئلہ٤٢٤:جو شخص کسی دوسرے کی طرف سے اجیر ہوا ہو تو اس کو اس کی طرف سے طواف النساء بجا لانا چاہیۓ اگر بجا نہ لاۓ تو عورت اس اجیر پر حرام ہو جاۓ گی۔
|