|
مسئلہ٢٤٩:قنوت میں جو بھی ذکر پڑھے خواہ وہ ایک مرتبہ’’سبحان اﷲ‘‘ہی کہہ دے کافی ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ یہ ذکر پڑھے’’لاالہ الا اﷲالحکیم الکریم لا الہ الا اﷲ العلی العظیم سبحان اﷲ ربّ السمٰوات السبع و ربّ الارضین السبع و ما فیھنّ و ما بینھنّ و ربّ العرش العظیم و الحمد ﷲ ربّ العالمین‘‘۔
مسئلہ٢٥٠:مستحب ہے کہ انسان نماز کے بعد تھوڑی دیر
تعقیبات یعنی ذکر و دعا و قرآن پڑھے اور بہتر یہ ہے کہ قبل اسکے کہ اپنی
جگہ سے اٹھے اور اسکا وضوئ، غسل یا تیمم باطل ہو رو بہ قبلہ تعقیبات پڑھے
اور تعقیبات کا عربی میں پڑھنا ضروری نہیں ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ وہ دعائیں
جو کتابوں میں مذکور ہیں انہیں پڑھے اور تعقیبات میں جس چیز کی تاکید کی گئ
ہے وہ تسبیح فاطمہ زہرا صلوٰ ة اﷲ علیہا ہے اور اسکی ترتیب یہ ہے کہ پہلے
چونتیس/٣٤مرتبہ اﷲ اکبر، پھرتینتیس/٣٣مرتبہ الحمدﷲ اورپھر تینتیس/ ٣٣ مرتبہ
سبحان اﷲ اور سبحان اﷲ کو الحمدﷲ سے پہلے بھی پڑھا جاسکتا ہے لیکن بہتر یا
ہے کہ الحمدﷲ کے بعد پڑھے۔
|