واجب غسل


واجب غسل جنابت کے احکام وہ چیزیں جو مجنب پر حرام ہیں
غسل کرنے کے طریقے  


واجب غسل سات ہیں۔

١۔غسل جنابت، ٢۔غسل حیض، ٣۔غسل نفاس، ٤۔غسل استحاضہ، ٥۔غسل مس میّت، ٦۔غسل میّت، ٧۔وہ غسل جو نذر و قسم کے سبب واجب ہوں۔

جنابت کے احکام

مسئلہ٨٠:انسان دو / ٢ چیزوں سے جُنب ہو تا ہے۔
١۔جماع، ٢۔منی کے خارج ہونے سے خواہ سوتے میں نکلے یاجاگتے میں نکلے،خواہ کم ہو یا زیادہ، شہوت کے ساتھ ہو یا بغیر شہوت کے، اختیار سے ہو یا بغیر اختیار۔

مسئلہ٨١:اگر انسان سے کوئ رطوبت خارج ہو اور اسے معلوم نہ ہو کہ وہ منی ہے یا پیشاب یا کو ئ دوسری چیز تو اگر وہ رطوبت شہوت کے ساتھ اور اچھل کر نکلے اور نکلنے کے بعد جسم سست ہو جاۓ تو وہ منی کے حکم میں ہے اور اگر مذکورہ تین نشانیوں میں سے کوئ ایک یاتینوں علامتیں موجود نہ ہوں، تو وہ منی کے حکم میں نہیں ہے۔لیکن مریض کے لۓ ضروری نہیں کہ وہ رطوبت اُچھل کر نکلے بلکہ اگر شہوت کے ساتھ نکلے اور نکلنے کے وقت انسان کا جسم بھی سست ہو جاۓ تو وہ منی کے حکم میں ہے لیکن جسم کے سست ہونے والی شرط محل تامّل ہے۔

مسئلہ٨٢:اگر انسان جماع کرے اور ختنہ کی مقدار یااس سے زیادہ داخل ہو جاۓ تو خواہ وہ عورت بالغ ہو یا نا بالغ اگر چہ منی بھی نہ نکلے تو بھی دونوں مجنب ہونگے اور پیچھے داخل کرنے سے جنابت کا ثابت ہو نا محل اشکال ہے اگر چہ احتیاط ترک نہ ہو۔

مسئلہ٨٣:اگر چہ شک کرے کہ ختنہ کی مقدار بھر داخل ہوئ ہے یا نہیں تو اس پر غسل واجب نہیں ہے۔

مسئلہ٨٤:اگر منی اپنی جگہ سے حرکت کرے لیکن خارج نہ ہو یا انسان شک کرے کہ منی اس سے خارج ہوئ ہے یا نہیں تو اس پر غسل واجب نہیں ہے۔

وہ چیزیں جو مجنب پر حرام ہیں

مسئلہ٨٥:پانچ چیزیں مجنب پر حرام ہیں۔
١۔بدن کے کسی حصّے کو خطّ قرآن کریم یا خدا کے نام سے مس کرنا، ٢۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخل ہو نا اگر چہ ایک دروازے سے داخل ہو کر دوسرے دروازے سے نکل جاۓ، ٣۔عا م مساجد میں ٹھہرنا اور اسی طرح احتیاط واجب کی بنا پر آئِمّہ علیہم السلام کے حرموں میں ٹھہر نا لیکن ایک دروازے سے داخل ہو کر دوسرے سے نکل جاۓ یا کسی چیز کے اٹھانے کے لۓ داخل ہو تو کوئ حرج نہیں ہے، ٤۔مسجد میں کسی چیز کو رکھنے کی غرض سے داخل ہو نا بلکہ احتیاط واجب کی بنا پر اگر بغیر داخل ہوۓ بھی کوئ چیز باہر سے پھینکے تو بھی حرام ہے، ٥۔ان چار سوروں کی تلاو ت کرنا جن میں واجب سجدے ہیں۔ (١)سورۂ الم تنزیل (٢) سورۂ حم سجدہ (٣) سورۂ والنَّجم (٤)سورۂ أِقراء؛۔

غسل کرنے کے طریقے



مسئلہ٦٨:غسل واجب ہو یا مستحب دو طریقوں سے انجام دیا جاسکتا ہے۔
١۔ ترتیبی ٢۔ ارتماسی۔
١۔ غسل ترتیبی

مسئلہ٨٧:غسل ترتیبی کی نیّت کرنے کے بعد پہلے سر اور گردن پھر جسم کے دائیں حصّے کو اور اس کے بعد جسم کے بائیں حصّے کو دھوۓ اور اگر جان بوجھ کر یا بھولے سے یامسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے اس ترتیب پر عمل نہ کرے تو اس کا غسل باطل ہے۔
٢۔ غسل ارتماسی

مسئلہ٨٨:غسل ارتماسی میں پورے جسم کو پانی میں ایک ہی دفعہ میں ڈوب جا نا چاہیۓ اگر غسل ارتماسی کی نیّت سے پانی میں غوطہ لگا ۓ تو پیروں کو زمین سے اٹھاۓ۔